اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل دروزنی میں بارہ سالہ لڑکی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ حکام نے لڑکی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ رواں سال پاکستان میں پولیو سے تین بچے متاثر ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق پاکستان کے تین اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق سندھ میں حیدرآباد اور بلوچستان میں چمن اور پشین کے اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔