اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) چینی و غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کا پلان تیار کرکے داسو،چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامع پلان طلب کرلیا۔خصوصی کمیٹی تشکیل دے کر 15 روز میں حتمی سفارشات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ داسو،چلاس میں سیف سٹی کا قیام عمل میں لایا جائیداسو، چلاس میں سیف سٹی کا قیام اسلام آباد اور لاہور کی طرح جدید تقاضوں کے مطابق عمل میں لایا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سیف سٹی کا مقصد صرف کیمرے لگانا نہیں بلکہ ایسا نظام ہے جوجدیدٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ٹولز سے لیس ہو سیف سٹی پراجیکٹ سے علاقے کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اس سلسلے میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گی ،واپڈا، خیبر پختونخوا پولیس اور اسلام آباد پولیس ملکر اس سلسلے میں جامع پلان تیار کریں وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد، آر پی او ہزارہ اور واپڈا کے نمائندہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کمیٹی پندرہ دن میں داسو۔ چلاس میں سیف سٹی کے قیام کے حوالے سے تفصیلی اور جامع پلان پیش کرے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس ذمہ داری کی ادائیگی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اجلاس میں شریک تھیایڈیشنل چیف سیکرٹر ی ہوم، ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخوا اور آر پی او ہزارہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔