لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے راسخ الٰہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں خارج کروانے کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 29 مئی کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں عبوری ضمانتیں منظوری کے اقدام کو چیلنج کررکھا ہے۔ راسخ الہی، قیصرہ الہی سمیت دیگر کی ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔