انٹر نیشنل ختم نبوت موؤمنٹ پاکستان کی مجلس شوریٰ کا اجلا س آج لاہور میں ہوگا   

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کا اہم اجلاس آج 26 مئی بروز اتوار صبح 10 بجے’’ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر‘‘ کینال روڈ، نزدصحافی کالونی ہربنس پورہ لاہور میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی ا میر مولانامحمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے کی زیر صدارت منعقد ہوگااجلاس میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈکے عالمی امیر حضرت مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ مکہ مکرمہ اور ورلڈ سیکرٹری جنرل حضرت مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج مدینہ منورہ سے آن لائن ویڈیولنک کے ذریعہ خطاب کریں گے، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری جنرل صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ اجلاس میں گلگت،بلدستان،اورآزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے مرکزی و صوبائی عہدیداران اورپنجاب کے 36 اضلاع کے ضلعی صدور شریک ہوں گے، اجلاس میں ملکی و تنظیمی صورت، ملک بھر میں منکرین ختم نبوت کی بڑھتی ہوئی مذموم سرگرمیوں اور 1974ء کا قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس پر عمل درآمد کا جائزہ،اور7 ستمبر 1974ء￿  کومنکرین ختم نبوت قادیانیوں کے خلاف پارلیمنٹ کے تاریخ ساز فیصلہ کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی کے انتظامات اور دیگر امور پر غورو خوض کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے جائیں گے،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں شرکت کے لئے مرکزی وصوبائی عہدیداران لاہور پہنچ گئے۔

ای پیپر دی نیشن