پی ٹی آئی نے عدلیہ، ججز کی کردار کشی  میں کوئی کسر نہیں چھوڑی: اکبر ایس بابر  

May 26, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بانی رہنماء تحریک انصاف اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا یہ بیان کہ وہ عدلیہ کے تحفظ میں "آہنی دیوار" کا کردار ادا کرے گی۔ اکبر ایس بابر کے مطابق "یہ وہی دیوار ہے جو کل تک عدلیہ پر بار بار گرتی تھی"۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ ماضی اور حال میں پی ٹی آئی نے عدلیہ اور معزز جج صاحبان کی کردار کشی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ فارن فنڈنگ کیس سے لیکر انڑا پارٹی الیکشن کیس تک پی ٹی آئی نے عدلیہ کے خلاف بھرپور مہم چلائی تھی حیران کن بات یہ ہے کہ اب تک حکومت اور عدلیہ دونوں نے اس مذموم مہم جوئی کا قانونی نوٹس تک نہیں لیا۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما نے اپنا بیان مرزا غالب کے اس شعر سے اختتام کیا: ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا۔

مزیدخبریں