واٹس ایپ ہر رات صارف کے ڈیٹا کا غلط استعمال کرتا ہے، ایلون مسک

لاہور(این این آئی)امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے واٹس ایپ کو نشانے پر رکھتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ میٹا ایپ ہر رات صارف کے ڈیٹا کا غلط استعمال کرتی ہے۔سماجی ربطے کی ویب ایکس پر ایک صارف نے پوسٹ کی کہ واٹس ایپ ہر رات صارف کا ڈیٹا ایکسپورٹ کرتا ہے، جس کا تجزیہ کر کے ٹارگٹ اشتہارات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس صارف کی پوسٹ پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ  واٹس ایپ ہر رات صارف کا ڈیٹا ایکسپورٹ کرتا ہے، کچھ لوگ اب بھی سوچتے ہیں کہ یہ محفوظ ہے۔کمپیوٹر پروگرامر اور ویڈیو گیم ڈویلپر جان کارمیک نے ایلون مسک سے پوچھا کہ کیا اس بات کا کوئی ثبوت ہے کہ پیغامات کا مواد کبھی اسکین یا منتقل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن