بانی پی ٹی آئی ،اسکے کارندے نفرت اور اشتعال انگیزی پھیلا رہے‘عظمیٰ بخاری 

لاہور ( این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اس کے سرکردہ کارندے روزانہ کی بنیاد پر نفرت اور اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں، پنجاب حکومت اب مزید اس پروپیگنڈے کو پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوںنے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی سہولیات پر دیگر قیدیوں کے بھی اعتراضات آرہے ہیں،  سنگین ترین مقدمات میں قید مجرم سے روزانہ ملاقاتوں کی اجازت عدالتیں دے رہی ہیں۔ میاں نواز شریف اڈیالہ جیل اور کوٹ لکھپت جیل میں قید رہے ہفتے میں صرف ایک دن ملاقات کی اجازت ہوتی تھی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قوم کی نہیں اپنی چوریاں چھپانے کی جنگ لڑ رہا ہے،  بانی پی ٹی آئی قیمتی تحائف چوری، گھڑی چوری،عدت میں نکاح،سائفر لہرانے اور 190 ملین پائونڈ کیس میں جیل کاٹ رہے ہیں،  بار بار ’’قوم ہمارے ساتھ ہے‘‘کا چورن بیچنا بند کر دیں،

ای پیپر دی نیشن