شیخوپورہ، حوالاتی پر تشدد ثابت نہیں ہوا موت نشے سے ہوئی: میڈیکل رپورٹ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں حوالاتی عمران سرور کی ہلاکت کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آ سکا۔ عمران کی ہلاکت پیٹ میں آئس کے کیپسول پھٹنے سے ہوئی۔ پوسٹ مارٹم کے دوران حوالاتی عمران کے پیٹ سے دو آئس کے کیپسول بھی برآمد ہوئے جبکہ متوفی عمران کے پاس تین آئس کے کیپسول تھے۔ تاہم سوال یہ ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں منشیات کہاں سے آتی ہیں۔ حوالاتی عمران کے پاس آئس کے تین کیپسول کیسے پہنچے؟۔

ای پیپر دی نیشن