اوچھے ہتھکنڈو ں سے ہم گھبرانے والے نہیں: سلیم مہر   

قصور (نمائندہ نوائے وقت)ہمارے دفتروں کوبغیر نوٹس مسمار کیا جارہا ہے، ہمارے بے گناہ کارکنان کے خلاف غیر قانونی طریقے سے کاروائیاں کی جارہی ہیں (ن) لیگ کے اوچھے ہتھکنڈو ں سے ہم گھبرانے والے نہیں قدرت کا قانون ہے جس چیز کو جتنا دبایا جاتا ہے اتنا ہی ابھر کے باہر آتی ہے ہمیں شروع دن سے دیوار کے ساتھ لگانے کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ حال ہی ہونیوالے الیکشن میں عوام نے ثابت کردیا کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ہمیں سیاست سے باہر کرنے کے لیے ہر طرح کی کوششیں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی ائی کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی پی 177محمد سلیم مہر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن