نواں کوٹ(نامہ نگار)تحریک انصاف پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معیشت قرضوں کے بل بوتے پر مضبوط نہیں ہوتی بلکہ اس کیلئے ہر طرح کے کاروبار کیلئے ماحول کو سازگار بنایا جاتا ہے ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتیں جس سطح پر پہنچ گئی ہیں اس کے پیش نظر کوئی بھی صنعت پھل پھول نہیں سکتی حکمرانوں کو ذاتی مفاد پرستیاں ترک کرکے ملکی مفادات کی خاطر فیصلے کرنا ہونگے۔
حکمرانوں کو ملکی مفادات کی خاطر فیصلے کرنا ہوں گے:میاں علی بشیر
May 26, 2024