شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع شیخوپورہ کے ضلعی صدر سید علی عباس اور صدر سینٹرل پنجاب فیاض مقصود کی قیادت میں تمام تحصیلوں کے عہدیداروں کے وفد کی سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے مختلف امور اور سکولز مالکان کیساتھ سرکاری نمائندوں کا رویہ اور شام کو اکیڈمیز میں بچوں کو کوچنگ کلاسز دینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پر شرکاء نے گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق تعلیمی عمل کو جاری و ساری رکھنے پر اتفاق کیا اور بچوں کے مستقبل کے حوالے سے مثبت فیصلے کرنے کی کوشش پر زور دیا،ضلعی صدر سید علی عباس نے اس موقع پر گفتگو کرتے کہا کہ پرائیویٹ سکولز مالکان حکومتی ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے ۔