ننکانہ صاحب( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمدا رشد کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔مذہبی سکالر علامہ محب النبی طاہر سمیت تمام ممبران ضلعی امن کمیٹی نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کی یقینی دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایت کے مطابق ضلع میں امن و امان کا قیام ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔