گوجرانوالہ: 2 روزہ بین المسالک امن کھیل میلہ اختتام پذیر 

May 26, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان کی تاریخ کا پہلا 2 روزہ بین المسالک امن کھیل میلہ 2024 اختتام پذیر ہو گیا۔بین المسالک امن کھیل میلہ میں کرکٹ میں ابدالی اور جامی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہو۔ جس میں ابدالی ٹیم بھاری سکور سے کامیاب ہوئی، فٹ بال میں شاہین ٹیم نے کامیابی حاصل کی، رسہ کشی میں محمدی ٹیم نے فتح حاصل کی۔ دوڑ میں 100میٹر میں ریس میں ایوبی ٹیم کامیاب ہوئی، 400 میٹر دوڑ میں غزنوی ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی، بوری ریس میں غوری ٹیم نے کامیابی حاصل کی،ایم این اے وچیئرمین ڈی سی سی محمود بشیر ورک نے کہا کہ مسالک کے درمیان رواداری اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے شاندار میلہ کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کا تاریخی اقدام ہے۔

مزیدخبریں