قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)قائد ناہرا گروپ حاجی مدثر قیوم ناہرا(سابق ایم این اے)نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و عوامی خوشحالی کیلئے جتنا کام مسلم لیگ (ن) کے ادوار حکومت میں ہوا کسی دور حکومت میں ہوا،آئندہ بھی (ن)لیگ ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی شاہراہ گامزن کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ خصوصی نوائے وقت گروپ ‘‘حسیب پندھیر’’سے گفتگو میں کیا۔