حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میںبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی امداد سے مافیا پندرہ سوسے دو ہزار روپے تک کٹوتی کرنے لگا جس سے غریب اور مستحق خواتین پریشان ہوکر رہ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے جناح ہال میں اسوقت خواتین میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔شدید گرمی وحبس میں خواتین جہاں نڈھال ہونے کے ساتھ ساتھ بے ہوش ہورہی ہیں اسکے ساتھ خواتین اپنی امدادی رقوم سے پندرہ سو روپے سے دوہزار روپے تک کٹوتی سے بھی پریشان چلی آرہی ہیں۔ متاثرہ خواتین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ان ایجنٹ مافیا سے نجات دلائی جائے اور انکی امدادی رقوم گھر پر بھیجنے کا معقو ل انتظام کیا جائے۔
حافظ آباد:بی آئی ایس پی ،خواتین کا رقم ادائیگی کا معقول انتظام کا مطالبہ
May 26, 2024