گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں اخوت فاؤنڈیشن کے تعاون سے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قیادت کو فروغ دینے کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جبکہ صدر گوجرانوالہ چیمبر ضیاء الحق شیخ فیصل ایوب نے بطور مہمان خصوصی سیمینار میں شرکت کی۔سیمینار میں ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی،کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیرتعداد شرکت کی۔ چیمبرکے صدر ضیاء الحق (شیخ فیصل ایوب)نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملکی مسائل نے پوری قوم کو پریشان کر رکھا ہے ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ ان مسائل کا شکار ہماری نوجوان نسل بھی ہو رہی ہے جو ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ اخوت فاؤنڈیشن کے کردار پر بھی مختصربات کرتے ہوئے کہا کہ اخوت فاؤنڈیشن اپنے شاندار کردار سے ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے بہترین کوشش کر رہی ہے۔ان شاندار کاوشوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ریاست سمیت ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کے اندر پائی جانیوالی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ ملک کا قیمتی سرمایہ ہمارے ملک کیلئے بہترین کردار ادا کر سکیں۔