اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینٹ میں اپوزیشن لیڈرشبلی فراز نے رفح فلسطین میں اسرائیلی آپریشن روکنے سے متعلق عالمی عدالت کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ رفع میں اسرائیلی آپریشن روکنے کا عالمی عدالت کے فیصلہ خوش آئند ہے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے بعد رفع میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ عالمی عدالت،انسانی حقوق تنظیمیں اور عالمی قوتیں اسرائیلی بربریت کو روکنے میں ناکام رہی بانی پی ٹی آئی کے فلسطین سے متعلق وہی نظریات ہیں جو قائداعظم کے تھے سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ اقوام متحدہ غزہ میں جنگ بندی،عالمی عدالت انصاف اوراپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔