جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کرپشن سکینڈل، ملزموں کی گرفتاری کا فیصلہ  

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) انٹی کرپشن نے جی سی یونیورسٹی کرپشن سکینڈل کے ملزم گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے انگلش لٹریچر ڈیپارٹمنٹ میں بوگس وزٹنگ فیکلٹی بھرتی کرنے، اس فیکلٹی کی بوگس ڈیوٹیاں لگانے اور ان کے نام پر رقوم خورد برد کر کے ہڑپ کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے اس معاملے کی تفصیلی انکوائری کی تو مرکزی ملزموں انگلش ڈیپارٹمنٹ کے سابق چیئرمین مظہر حیات، ایڈیشنل رجسٹرار آصف لطیف، اور یونیورسٹی کے سابق ٹریژرر ندیم مشتاق جبکہ ان کے معاونین صباحت اسلم، عمار یاسر، محمد ندیم، عرفان اشرف، محمد بلال اور عرفان عزیز پر کیس ثابت ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن