فیصل آباد‘ پیر محل (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید42 اور پیر محل سے 3 بجلی چور پکڑے گئے جن کوایک لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور40 لاکھ59 ہزار سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔ فیسکو ترجمان کے مطابق فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں259روزکے دوران کل8378 بجلی چور پکڑے گئے جن کو ایک کروڑ94لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 86کروڑ 44لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر 8254 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا جبکہ 6570 بجلی چور گرفتارکئے گئے ہیں۔ بجلی چوروں سے 62کروڑ 18لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر لی گئی ہے۔ فیسکو فرسٹ سرکل سے اب تک1988بجلی چوروں کو46لاکھ 13ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 20کروڑ 22لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ فیسکو سیکنڈ سرکل سے1508بجلی چوروں کو37لاکھ 26ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 15کروڑ 78لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ فیسکو جھنگ سرکل سے کل947 بجلی چوروں کو27لاکھ 76ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 9کروڑ 99لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ فیسکو سرگودھا سرکل سے1219بجلی چوروں کو 26لاکھ 65ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 13کروڑ 7لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ فیسکو میانوالی سے کل2137بجلی چوروں کو 42لاکھ 59ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور20کروڑ 44لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ فیسکو ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل579بجلی چوروں کو 13لاکھ 76ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ 90لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ فیسکو کی ٹاسک فورس ٹیموں نے اچانک چھاپے مارتے ہو ئے محمد نصیر ولد شیر محمد سکنہ 755گ ب، مقبول سکنہ 735گ ب اور امان اللہ سکنہ 734گ ب کو مبینہ طور پر بجلی چوری کرتے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ متعلقہ تھانہ پولیس نے فیسکو کے افسروں محمد عمران اور عبدالسلام کی رپورٹس پر ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہو ئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔