پشاور(آئی این پی ) خیبر پی کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز اوچھے ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی گئی، عمران خان مریم نواز اور ان کے پاپا نواز شریف کے اعصاب پر سوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں ہو کر بھی جعلی فارم 47 کا سازشی ٹولہ بانی پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہے، بانی پی ٹی آئی پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر لندن بھاگنے والا نہیں۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ سازشی ٹولہ جتنا بانی پی ٹی آئی کو دباتا ہے وہ اتنا ہی مضبوط بنتا ہے، وہ قوم کے لئے قیدوبند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی مریم نواز اور ان کے پاپا کے اعصاب پر سوار ہیں ، بیرسٹر سیف
May 26, 2024