راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)منہاج ویلفیئر فائونڈیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام غریب گھرانوں کی بچیوں کی شادیوں کی سالانہ تقریب گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر انار خان گوندل کی صدارت میں منعقد ہوئی، ہال کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا،تحریک کے راہنماں مرزا آصف، اجمل محمود، راجہ عامر جاوید اور راجہ ابراہیم نے باراتوں کا استقبال کیا،منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے راہنمائوں نے دولہوں جبکہ منہاج ویمن لیگ کی عہدیداروں نے دلہنوں پر گل پاشی کی،ہر جوڑے کو چار چار لاکھ کا جہیز دیا گیاجس میں ضروریات زندگی کی تمام اشیا شامل تھیں۔تقریب کا آغازتلاوت اور نعت سے ہوا، میزبان ضلعی کوآرڈینیٹر منہاج ویلفیئر فاونڈیشن راولپنڈی مظہر الحق نے استقبالیہ کلمات ادا کئے،تقریب کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلی خرم نواز گنڈا پور نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کو یکجا کر کے محروموں تک پہچانا نبوی طریقہ ہے،اب تک ہزاروں گھر بسا چکے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ بیٹی بوجھ نہ بنے،منہاج ویلفیئر فانڈیشن پاکستان کے علاوہ ترکی،شام،برما اور افریقہ کے پسماندہ ممامک تک مصروف عمل ہے،انہوں نے انتہائی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلی محترم رفیق نجم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور مفلسی اکھٹے نہیں رہ سکتے،اسلام کا نظام مواخات معاشرے سے غربت کے خاتمے کی ضمانت فراہم کرتا ہے