اسلام آباد( اپنے سٹاف رپورٹرسے )ڈائریکٹر جنرل آف نیشنل پولیس بیورو ڈاکٹر احسان صادق نے اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ریسرچ اسکالر پی ایچ ڈی (اقبالیات )محمد شکیل بھنڈر کو اپنے دفتر مدعو کیا جہاں کیپٹل پولیس کالج میں بطور لا انسٹرکٹر کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم پر شاباش دی اس موقع پر ہونہار پولیس آفسر نے ڈی جی کی خدمت میں اپنی کتاب " علامہ اقبال اور لالہ لاجپت رائے کے سیاسی افکار" کا تحفہ پیش کیا ، جو کہ جنوب ایشیا ء میں اس موضوع پر لکھی گئی پہلی کتاب ہے ڈی جی نے اس شاندار کارکردگی پر محمد شکیل بھنڈر کو سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔