اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے ہنسا کالونی جی ایٹ ون میں معمولی رنجش پر ایک شخص کو خنجر کے وار سے قتل کر دیا گیا جبکہ تشدد کرکے ایک شخص شدید زخمی کردیا پولیس کو اقبال مسیح نے بتایا کہ میں اپنے چچازاد بھائی جوزف مسیح کے ساتھ گھر میں موجود تھا لڑائی جھگڑے کی آواز سن کر ہم باہر نکلے تو باہر ذیشان مسیح ،وشسل ، وشال اور شہباز مسیح میرے بھتیجے راحیل مسیح کو لاتوں ،ڈنڈوں سے مار تھے ہم نے چھڑانے لگے تو ملزمان نے جوزف کو خنجر کاوار کیا جو گرپڑامیرا بیٹامحل اور راحیل اسے موٹر سائیکل پر پمس ہسپتال لے گئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دو ملزمان شہباز مسیح اور ذیشان مسیح کو گرفتارکر لیا جوزف مسیح زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے ہسپتال میں زندگی کی بازی ہارگیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔