اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان ٹیلی ویژن کے منیجنگ ڈائریکٹر سید مبشر توقیر شاہ نے پشاور سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں ایک نئے ایچ ڈی اسٹوڈیو کا افتتاح کیا۔تقریب میں ایم ڈی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پی ٹی وی پشاور سینٹر کے ملازمین نے آتشزدگی کی وجہ سے 10 سال سے غیر فعال اسٹوڈیو کو بحال کرنے کی کوششوں پر ان تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ملازمین نے ایم ڈی کی جانب سے اس سٹوڈیو کی بحالی میں خصوصی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈیو اب جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور ایچ ڈی نشریات کے قابل ہے۔ دورے کے دوران، ایم ڈی کو سینٹر کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ایم ڈی پی ٹی وی کا پشاور سینٹرمیں نئے ایچ ڈی اسٹوڈیو کا افتتاح
May 26, 2024