روزانہ ہلکی پھلکی ورزش،نمک و چکنائی کا استعمال احتیاط سے کریں، ڈاکٹر بابر الہی 

May 26, 2024

واہ کینٹ(نمائندہ نوائے وقت) صحت اور خدمت کا تعلق انسانیت سے ہے لہذا ایک طبی معالج اور اس سے جْڑے افراد کو سماجی خدمت کے جذبے سے سر شار ہونا چاہئے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے ممتاز معالج، فیملی فزیشن،سماجی و علمی شخصیت اور نوری ہسپتال واکینٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر بابر الہی نے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وہ طویل عرصہ سے طب کے شعبہ سے وابستہ ہیں اور قریباً چالیس سال سے طب اور سماج کی خدمت کر رہے ہیں ڈاکٹر بابر الہی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کی والدہ محترمہ بھی میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ تھیں اب تک ہزاروں غریب مریضوں کا مفت علاج کر چکے ہیں اسکے علاوہ دور دراز کے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے جاتے ہیں اور مریضوں کو ادویات کے ساتھ بیماریوں کے بارے معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں ڈاکٹر بابر الہی نے مزید کہا کہ ہسپتال میں باقاعدگی سے سیمنار ورکشاپس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عام افراد کو چاہئے کہ وہ روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کریں پانی زیادہ پیئیں اور نمک و چکنائی کا استعمال احتیاط سے کریں تو وہ بہترین صحت کے ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں۔

مزیدخبریں