فتح جنگ (نامہ نگار) حلقے کی محرومیوں کا خاتمہ میری ترجیح ہے فتح جنگ کو آئی ٹی کا شہر بنائیں گے جب بھی موقع ملا ترقیاتی کام کرائے پچھلے 15 ماہ کے دور اقتدار میں جب ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر تھی 85کروڑ کی بجلی لگوائی آئندہ بھی بجلی گیس اور سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ہماری ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال نے سابق کونسلر ملک فضل داد،بابو محمد اعجاز اور ملک سجاد کونسلر کی طرف سے مسلم لیگ ن کے عمائدین کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شیر علی خان،سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد مٹھو خان،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک بہادر یار خان کھنڈہ،نوابزادہ ملک محمد سعید خان کوٹ فتح خان،نوابزادہ ملک عرفان علی خان،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سلیم شہزاد،پی پی ٹو کے صدر سردار قدیر خان صدکال،میر نوید،حاجی ذوالفقار بلوچ،سابق چئیرمین سردار مختار احمد ننھاخان،سابق کونسلر عابد عزیز خان،ملک ندیم انجراء ،صدر مرکزی میلاد کمیٹی حاجی احمد نواز خان، افتخار احمد افتی،صدر انجمن بہبود مریضاں ملک رفاقت اعوان،سابق ڈی او ایجوکیشن شمیم اختر سعید،ملک رمضان بابو،آفتاب احمد رتوال ،مرزا سجاد الہی،میاں اعجاز،چوہدری نوید طاہر ،چوہدری محمد علی،اراکین پریس ملک سعادت اعوان، سید فرحت عباس شاہ،طارق قادری،شیخ شعیب،صابر گل،ماسٹر حنیف خان،سردار تیمور خان،ساجد خان کے علاوہ دیگر عمائدین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کیا