دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری کا سہ روزہ عرس مبارک 7 جون سے شروع ہو گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سالانہ بڑا عرس مبارک بیاد غوث المعظم رہبرِ اعظم طریقتِ سلسلہ ء  عالیہ نسبتِ رسولی الحاج پیر نظیر احمد سرکارِ موہڑوی اور تاجدارِ موہڑہ شریف شیر شاہ غازی، الحاج پیر ہارون الرّشید  کی محافل ان شاء   اللہ 7,8,9 جون کو مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں انعقاد پذیر ہوں گی۔ 9 جون مجلسِ کبریٰ شریف میں تلاوت، اورادِ نظیریہ اور نعت خوانی کے بعد سجادہ نشین مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف الحاج پیر ڈاکٹر غلام محمد گوہر نظیر گوہر جمال الملک روح پرور خطاب فرمائیں گے ۔ اختتام پر پیر صاحب دورِ حاضر میں امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اللہ ربّ العزت کی بارگاہ میں خصوصی دعا فرمائینگے۔

ای پیپر دی نیشن