بھارہ کہو (نامہ نگار) فیڈرل رورل یونین آف جرنلسٹس و پریس کلب بھارہ کہو کی نئی کا بینہ کی تشکیل جنرل سیکرٹری وسیم الحق عباسی،سینئر نائب صدر ملک شاکر اعوان چیئر مین مجلس عاملہ محمد نوید عباسی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ پریس کلب کے باضابطہ اجلاس میں سابقہ کابینہ کی کارگردگی پر تفصیل سے گفت و شنید ہوئی اور حالات کے تناظر میں صدر پریس کلب بھارہ کہو نے سابقہ انتظامی امور کو تحلیل کر کے باہمی مشاورت سے نئی کابینہ کی تشکیل کی گئی جس کے مطابق محمد نسیم نون تاحیات صدر،وسیم الحق عباسی جنرل سیکرٹری،ملک شاکر اعوان سینئر نائب صدر،امتیاز عباسی نائب صدر،راجہ رخسار عباسی نائب صدر سوئم،جوائنٹ سیکرٹری شاہد محمود،ڈپٹی جنرل سیکرٹری نادر علی عباسی،فینانس سیکرٹری فراکت علی، سیکرٹری اطلاعات فاروق علی،چیئر مین مجلس عاملہ محمد نوید عباسی اور وائس چیئر مین مجلس عاملہ محمد امین خان کا انتخاب کیا گیا اور تاحیات صدر محمد نسیم نون نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا ۔