نیو مری (نامہ نگار )ایک سال میں دوسری دفعہ مری شہر کی سڑکیں کارپٹ کی جاچکی ہیں اور لوئر بلٹ جوکہ ایکسپریس وے ڈنہ سے نیو مری بازار تک روڈ آرہی ہے اور جس پر سیاحوں کا بہت زیادہ رش ہو تا ہے اور کچھ دن بعد حضرت بابا لعل شاہ قلندر بیابانی سوراسی میں عرس کی تقریبات بھی شروع ہونے والی ہیں اس روڈ کے کھڈوں کے ساتھ مزاق کیا جا رہا ہے، روڈ کا پیچ ورک نہ ہونے کے برابر ہے اور سیاحوں اور مقامی لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے اہلیان علاقہ اور سیاح وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی مری سے فل فور نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں کہ لوئر بلٹ کے عوام اور سیاحوں کے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے انتظامیہ ضلع مری کی آنکھوں میں مٹی ڈالی جارہی ہے ایکسپریس وے ڈنہ سے نیو مری بازار تک روڈ کو فل فور کارپٹ کیا جا ئے۔