ڈاکٹرراغب نعیمی کے گھرانے نے ہمیشہ دین کی سربلندی کیلئے آواز بلند کی

May 26, 2024

فتح جنگ (نامہ نگار)علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین نامزد ھونے پر مبارکباد دیتے ہیں اوران کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے عہدے پر تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں وہ شہید پاکستان ڈاکٹر سرفراز حسین نعیمی کے صاحبزادے ہیں جن کا شمار پاکستان کے جید ترین علماء میں ہوتا تھاڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید نے اپنی جان دین اسلام وطن عزیز اور ملی یکجہتی اور امت مسلمہ کے متحد کرنے کیلئے قربان کی ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا تعلق ایک ایسے مذہبی گھرانے سے ہے جس نے ہمیشہ دین اسلام کی سربلندی اور ملکی استحکام کیلئے آواز بلند کی ہے۔امید ہے آپ جیسے عالم دین کی رہنمائی میں اسلامی نظریاتی کونسل مزید فعال ادارہ بنے گاان خیالات کا اظہار سنی علماء  کونسل فتح جنگ کے قائدین سرپرست اعلی علامہ قاضی تجمل حسین اختر صدر سنی علمائکونسل علامہ عامر عباس قریشی جنرل سیکرٹری علامہ رفعت علی قادری مفتی محمدعرفان القادری مفتی محمد عاصم مدنی حافظ طارق محمود علامہ صاحبزادہ محمد بلال جامی علامہ شوکت محمود رضوی علامہ مخدوم ذوالفقار علی حیدری حافظ غلام مہرعلی چشتی قاضی طالب حسین قاری محمد طفیل قاری بشارت محمود قادری قاری محمد اجمل رضا خان قادری حافظ مولانا مطیع الرضا قاری عطاء￿  المصطفی مفتی احسن شعبان مدنی  حافظZA طاہر محمودقادری  قاری عابدحسین چشتی حافظ رستم علی مولانا محمد افتخار مدنی علامہ حافظ احمد علی شوکت محمد عمران عطاری حافظ غلام مرتضی چشتی حافظ مظہرعلی مولانا محمد عثمان جیلانی مولانا قاری عابدمنیر حافظ عبدالرزاق مولانا مبشر اسلام مولانا دانش شامل تھے

مزیدخبریں