سندھ میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری معمول بن گیا، جنوبی پنجاب میں ہیٹ ویو جاری

May 26, 2024 | 10:31

سندھ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنا معمول بن گیا ہے۔سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدید لہر کے باعث دن کے وقت بازار اور سڑکیں سنسان رہنے لگی ہیں۔محکمہ موسمیات نے آج دادو اور موہن جو دڑو میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کی پیشگوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ سکھر اور نواب شاہ میں شہری 48 ڈگری کی گرمی جھیلیں گے۔ادھر پنجاب کے جنوبی اور وسطی اضلاع میں بھی ہیٹ ویو جاری ہے، بہاولپور میں 47 جبکہ لاہور سمیت کئی اضلاع میں 44 ڈگری یا اس سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پشاور میں 41، اسلام آباد میں 40 اور کراچی میں 37 ڈگری رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم شدید نمی کے باعث گرمی کا احساس چار سے چھ ڈگری زیادہ ہوگا۔

مزیدخبریں