سفارتی محاذ پر پاکستان کی ایک اور مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، امیرِ کویت اور امیرِ قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفراء نے وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔کویتی سفیر نے کویت کے امیر کے دورہ کی دعوت قبول کرنے کا خط پیش کیا۔قطری سفیرنے بھی وزیراعظم کو امیر قطر کا خط پیش کیا۔قطری سفیر کے مطابق امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام دیا ہے۔امیر کویت اور امیر قطر کا دورہ سرمایہ کاری میں تعاون مزید بڑھانے میں کارگر ثابت ہوگا۔
امیرِ کویت اور امیرِ قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
May 26, 2024 | 13:36