پاکستان ون چائنا کے اصولی مؤقف پر قائم، تائیوان چین کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز  شریف کا کہنا ہے کہ بطور  آئرن برادر  پاکستان نے تائیوان پر  ہمیشہ چینی مؤقف کی اصولی حمایت کی اور کرتا رہے گا۔ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ’ون چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور  تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ تسلیم کرتا ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قومی اتحاد کے لیے پاکستان چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ تائیوان میں نام نہاد انتخابات یا خود ساختہ حکومت کی منتقلی تائیوان پر حقائق تبدیل نہیں کر سکتی۔

ای پیپر دی نیشن