اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بطور آئرن برادر پاکستان نے تائیوان پر چینی مؤقف کی اصولی حمایت کی اور کرتا رہے گا۔اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ’ایک چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ تسلیم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد کیلئے پاکستان چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تائیوان میں نام نہاد انتخابات یا خود ساختہ حکومت کی منتقلی تائیوان پر حقائق تبدیل نہیں کرتی۔
پاکستان تائیوان پر چینی مؤقف کی اصولی حمایت کرتا رہے گا: وزیراعظم
May 26, 2024 | 17:24