انگلینڈ کیخلاف دوسرے میچ میں خراب کارکردگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں شکست کے بعد شاداب خان کی خراب کارکردگی کے باوجود انکا دفاع کرتے نظر آئے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٓٹی سیریز کا دوسرا میچ برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ انگلینڈ نے قومی ٹیم کے خلاف 23 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز میں برتری حاصل کرلی۔قومی کرکٹر شاداب خان میچ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باؤلر رہے۔ انہوں نے 4 اوورز میں 55 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کی جو شاداب خان کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں اب تک کی بدترین کارکردگی ہے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا شاداب کی کارکردگی سے متعلق کہنا تھا کہ کسی کھلاڑی پر بُرے دن کبھی کبھی آجاتے ہیں۔ شاداب جس طرح کا کھلاڑی ہے، ہم جانتے ہیں کہ وہ بیٹنگ، باؤلنگ اور خاص طور پر فیلڈنگ میں ہمارے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔بابر اعظم نے مزید کہا کہ شاداب خان آنے والے میچز میں ضرور کم بیک کریں گے۔

خیال رہے کہ شاداب خان تیسری مرتبہ کسی ٹی ٹوئنٹی میچ میں 50 رنز سے زیادہ دے چکے ہیں۔ اس سے قبل آئرلینڈ کے خلاف شاداب خان نے 4 اوورز میں 54 رنز دیے تھے۔

ای پیپر دی نیشن