ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:شائقین پاک بھارت ٹاکرا راولپنڈی اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا پاک بھارت ٹاکرا شائقین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے۔

آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو خوشخبری سناتے ہوئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فین پارک بنانے کا اعلان کردیا۔ شائقین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پاک بھارت ٹاکرے کو امریکا سے 11 ہزار کلومیٹر دور راولپنڈی میں بھی دیکھ سکیں گے۔آئی سی سی ترجمان کے مطابق پاک  بھارت میچ کے دوران راولپنڈی میں کرکٹ فینز کے لیے اس میچ کو انجوائے کرنے کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں قائم فین پارک میں فینز نہ صرف بڑی اسکرین پر میچ انجوائے کریں گے بلکہ وہ گراؤنڈ پر آئی سی سی ایمبیسیڈرز سے بھی ملاقات کرسکیں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کی اسکریننگ کے علاوہ فینز کے لیےے دیگر سرگرمیوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ 9 جون کو پاک بھارت میچ کے موقع پر پاکستان اور بھارت سمیت متعدد مقامات پر فینز پارک بنائے جائیں گے.آئی سی سی کے مطابق پاک بھارت میچ  کے موقع پر نیویارک، برمنگھم، جوہانسبرگ، دلی اور ٹیکساس میں بھی فین پارک ہوں گے اور ان فین پارک کو میچ سے 90 منٹ قبل تماشائیوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی پارک میں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن