یکم اپریل 2024 سے اب تک 18 ہزار 381 تاجر فائلرز بنے:ایف بی آر

 یکم اپریل سے اب تک 18 ہزار سے زائد تاجر فائلرز بن چکے ہیں، ایف بی آر نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق یکم اپریل 2024 سے اب تک 18 ہزار 381 تاجر فائلرز بنے، تاجر دوست ایپ کے ذریعے 14 ہزار 472 افراد فائلرز بنائے گئے۔  ایپ کے علاوہ 3899 تاجر فائلر بنے. کراچی میں 5303 تاجروں نے فائلرز بننے کے لیے رجسٹریشن کرائی۔یکم اپریل سے 25 مئی تک لاہور میں 5112 تاجر فائلرز بنے. اس دوران اسلام آباد میں 1567 تاجروں نے فائلرز بننے کے لیے رجسٹریشن کروائی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ راولپنڈی میں 2138 تاجر فائلرز بنے. پشاور کے 1534 تاجروں نے فائلرز بننے کے لیے رجسٹریشن کرائی جبکہ کوئٹہ میں 980 تاجر فائلرز بنے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن