گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی:محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے دو روز کے دوران ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیر اثرر ہیں گے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔شام اوررات کے وقت گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت،موہنجو داڑو 53، جیکب آباد 52، دادو 51، خانپور، خیرپور، لاڑکانہ، پڈعیدن، سکھر، سبی، روہڑی 50، رحیم یار خان، بھکر، ڈی جی خان، کوٹ ادو، شہید بینظیر آباد 49، ملتان، ڈی آئی خان، تربت 48، سکرنڈ، بہاولپور ، بہاولنگر، جھنگ، جوہرآباد، لیہ، قصوراور نور پور تھل میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن