آرجی ایس ٹی پر آئی ایم ایف یا کوئی غیر ملکی طاقت خوش ہو یا ناراض مسلم لیگ ن اس کی مخالفت کرے گی ۔ اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ نون آرجی ایس ٹی کی مخالفت کرے گی اگر کوئی ناراض ہوتا ہے تو اس سے ان کی جماعت کو کوئی غرض نہیں ہے۔ اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ کہ پارلیمانی روایات یہ ہیں کہ اگر کسی حکومت کو فنانس بل پر شکست ہو جائے تو وہ حکومت مستعفٰی ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ من پسند افراد میں سرکاری پلاٹوں کی تقسیم کے خلاف قانون سازی کی جائے ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے اڈیالہ جیل سے لاپتہ ہونے والے گیارہ افراد کی بازیابی کے لئے تحریک التوا جمع کروادی ہے جس میں لاپتہ افراد کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے

ای پیپر دی نیشن