غذا، دوا، تعلیم !

خالص غذا، دوا تعلیم
سستی اور یکساں تقسیم
پیارے پاکستان میں ہو
طاقت گر ایمان میں ہو
مفت نہ بیشک کچھ بھی دو
بیچو، دام مناسب لو
کیوں کنگال، بھکاری ہو
پاکستان کی نسلِ نو
یکساں موقع پائیں سب
روزی آپ کمائیں سب
علم و ہنر ہو سب کے لئے
مل کر پڑھیں پڑھائیں سب
اپنے لیڈر آپ بنیں
محنت کش مزدور کسان
سمجھیں اک دوجے کی بات
سُننی، سہنی ہو آسان
آئیں نیک سیاست دان
پیارا ہو جنہیں پاکستان
انہیں کما کر ہم دیں گے
روٹی کپڑا اور مکان
اور نہ ہم پر ظلم کریں
گھر کو چور لٹیرے جائیں
اب تک لوٹے مال کے ساتھ
اپنی باقی عمر بتائیں

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...