بہاولپور، صوبائی حلقہ پی پی دوسوپچھتر یزمان میںضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری، حلقے کے چھیاسٹھ پولنگ اسٹیشنز حساس قرار، سخت سکیورٹی انتظامات ۔

بہاولپور کی تحصیل یزمان کے صوبائی حلقہ پی پی دوسوپچھتر میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ حلقہ کے کل ایک سو پندرہ میں سے چھیاسٹھ پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔حلقہ میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ اٹھاون ہزار ہے جن کے لئے تین سو ساٹھ پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔یہ نشست سابق پارلیمانی سیکرٹری ممتاز ججہ کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی جبکہ یہاں کل تین امیدوار مد مقابل ہیں۔مسلم لیگ نون کے امیدوار خالد ججا اور مسلم لیگ قاف کے چوہدری احسان الحق کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے، جبکہ تیسرے امیدوار چوہدری محمد سعید آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن