لاہورکےعلاقے رائے ونڈ میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور فوج نہ صرف ملک کی جغرافیائی بلکہ نظریاتی سرحدوں کے بھی محافظ ہیں ان پرحملہ پاکستان پر حملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں برداشت نہیں کی جاسکتیں جبکہ معاملہ عالمی سطح پر بھی اٹھایا جائے گا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری ہر چیز پر مقدم ہے جبکہ ایسی کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے بھی نقصان دہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو فورسز طالبان کے خلاف کارروائی کی آڑ میں ایسے اقدامات کررہی ہیں۔ہم حملوں کی وجوہات کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔