عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں چار ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا ڈھائی سو روپے مہنگا ہوکرپچپن ہزارنوسو پچاس روپے کا ہوگیا۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گزشتہ تین روز سے کمی کے بعد آج اضافہ دیکھا گیا ۔انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت سولہ سو اٹہتر ڈالرسے بڑھ کرسولہ سوبیاسی ڈالرہوگئی،انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اس اضافے کے بعد ملک بھرمیں فی تولہ سونا ڈھائی سو روپے مہنگا ہوکرپچپن ہزارنوسو پچاس روپے اوردس گرام سونے کی قیمت دوسو پندرہ روپے بڑھ کر سینتالیس ہزارنو سو ستاون روپے ہوگئی۔ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج اضافے کے باعث پاکستان میں سونا مہنگا ہوا۔

ای پیپر دی نیشن