آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کےفائنل میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک سو تیس رنز سے شکست دیدی۔

Nov 26, 2011 | 21:33

سفیر یاؤ جنگ
بنگلہ دیش کے شہرڈھاکہ میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں پاکستان کی خواتین ٹیم ایک سو بیس رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی ۔قومی ٹیم کی قانیتہ جلیل کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکی۔ قانیتہ نے ترپن رنز بنائے جبکہ نین عابدی نے بیس، ثنا میر سترہ، جبکہ میرینہ اقبال سولہ رنز بناسکیں۔ ویسٹ کی باؤلر انیسہ محمد نے میچ میں چودہ رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پردوپچاس رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈینڈرا ڈاٹن نے پچانوے اور جولیانا نیرو نے تریسٹھ رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے بسمہ معروف نے دو جبکہ اسماویہ اقبال اور سعدیہ یوسف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
مزیدخبریں