کراچی ،پشاور اور راولپنڈی سمیت متعدد شہروں میں سی این جی سٹیشن بند کردیے گئےجبکہ خیبر پختون خوا میں چھ سو سے زائد اسٹیشن پر گیس نہیں ملے گی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سی این جی کے نرخوں میں کمی کے فیصلے کے بعد سی این جی اسٹیشنز مالکان نے آج رات بارہ بجے سے ملک  کےبیشترشہروں میں سی این جی اسٹیشنزبند کرنا شروع کردیئے ہیں جس کے بعد کراچی ،روالپنڈی اور خیبر پختونخوا میں چھ سو سے زائد جبکہ پشاور میں موجودایک سوبیس سی این جی سٹیشنز کی بندش کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہےگیس اسٹیشنزمالکان اپنی مرضی سے گیس اسٹیشنزبند کررہےہیں،بارہ روپےفی کلونقصان پرگیس فروخت نہیں کرسکتے،چاہتےہیں کہ سی این جی اسٹیشنر پربھی ایسے ہی ٹیکس لگے جیسا دوسرے سیکٹرزپرلگایا گیا ہے۔دوسری جانچ چیئرمین اوگرا کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنزکےمالکان نے گیس اسٹیشنزکی بندش سے آگاہ نہیں کیا،گیس اسٹیشن بند کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر دی نیشن