کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے سولہ اکتوبر کو ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان کو اغواکرلیاگیاتھا جنہیں تاحال بازیاب نہیں کرایاجاسکا ہے۔ ڈاکٹرسعید کی عدم بازیابی کے خلاف پی ایم اے کی کال پرآج اکتالیس ویں دن بھی تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں جبکہ گذشتہ سات روزسے ایمرجنسی وارڈ اورآپریشن تھیٹرز بھی بند پڑے ہیں۔ ڈاکٹرکی ہڑتال کی وجہ سے روزانہ ہزاروں مریضوں کو مشکلات سے دوچار ہوناپڑرہاہے۔ ڈاکٹرزکاکہناہے کہ جب تک ان کا ساتھی بازیاب نہیں ہوتاوہ اپنااحتجاج جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب محکمہ صحت کی طرف سے تہترڈاکٹرزکی معطلی کی احکامات جاری کیے گئے ہیں اور انکی تنخواہیں اور مراعات روک دی گئی ہیں۔
کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں ڈاکٹرسعید کی عدم بازیابی کے خلاف اکتالیس ویں روزبھی تمام ہسپتالوں میں کام بند. مریض شدید اذیت میں مبتلا ہوگئے.
Nov 26, 2012 | 11:22