پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے شیش محل کے قریب نصب بم کا دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کوجناح اسپتال منتقل کیا جہاں کے ڈاکٹرزکے مطابق ان افراد کوبال بئیرنگ لگے ہیں۔ ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق ایک سے ڈیرھ کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد سیمنٹ کے بلاک بنانے والے تھیلے میں رکھا گیا تھا۔ دہشتگردوں نے بارودی مواد گزشتہ روزنصب کیا تھا جس کا ٹارگٹ محرم الحرام کا جلوس تھا۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔