لاہور ہائی کورٹ: صدرکی نااہلی کے لیے دائر جماعت اسلامی کی درخواست کی سماعت اٹھائیس نومبر تک ملتوی. درخواست قابل سماعت ہونے کے حوالے سے دلائل طلب۔

Nov 26, 2012 | 12:19

جماعت اسلامی کی جانب سے فرید پراچہ نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد اب صدر پاکستان سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتے مگر اس کے باوجود ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے اجلاس منعقد ہوتے ہیں جن کی سربراہی صدر پاکستان کرتے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے دو عہدے کیس کے فیصلے پر عمل نہ کرکے اب صدر اپنے عہدے کے اہل ہی نہیں رہے لہذا انھیں نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے دلائل دینے کی ہدایت کردی جبکہ کیس کی مزید سماعت اٹھائیس نومبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں