ممبئی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دیکر حساب چکتا کر دیا۔ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابرہوگئی۔

ممبئی میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ایک سو سترہ رنزسات کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ چوتھے دن کا کھیل شروع کیا۔ باقی تین بلے باز ٹوٹل میں پچاسی رنز کا اضافہ کر سکے۔ بھارتی ٹیم انگلش سپن بولنگ کے سامنے ایک سو بیالیس رنز پر ہمت ہار گئی ۔گوتم گمبھیر پینسٹھ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے مونٹی پینی سار نے چھ اور گریم سوان نے چار شکار کیے۔ ستاون رنز کا ہدف مہمان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا ۔الیسٹر کک اٹھارہ  اور کومپٹن تیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔کیون پیٹرسن کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ کولکتہ میں پانچ دسمبر کو شروع ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...