ڈیرہ اسماعیل خان: نو اور دس محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران دہشتگردی کے واقعات پرشہرکی فضا سوگوارہے۔ تمام تعلیمی ادارے،بازاراورکاروباری مراکزآج بند رہے۔

Nov 26, 2012 | 14:28

گزشتہ روزکمشنری بازارمیں یوم عاشورکے جلوس پرہونے والے دھماکے چھ افراد جاں بحق اور سترسے زائد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شہر میں سوگ کا عالم ہے۔ بازار ، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے مکمل طورپربند ہیں اورٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ حساس مقامات پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ دھماکے کی جگہ کو پولیس نے قناتیں لگاکربند کیا ہوا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ دھماکے کا مقدمہ بھی نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں درج کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں